the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ شام میں جنگ کے خاتمے کیے لیے روس اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی حفاظت ضروری ہے کیونکہ اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔


سرگئی لاوروف کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب شام میں جنگ بندی کا معاہدہ ٹوٹ چکا ہے اور شامی فوج حلب کے مختلف علاقوں کو باغیوں کے قبضے سے چھڑانے کے لیے وہاں بمباری کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں ایک بنیادی شرط معتدل پسند باغی گروہ کے لیے تھی جو امریکہ کی مدد سے شدت پسندوں سے الگ ہوں گے۔
ان کا موقف تھا کہ امریکی قیادت میں موجود اتحاد کو یہ یقین تھا کہ یہ علیحدگی قائم ہو گی تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔


right;">سرگئی لاوروف نے کہا کہ اگر النصرہ فرنٹ سے منسلک شدت پسندوں کے ٹھکانوں کا پتہ لگ جائے تو جنگ بندی ممکن ہو گی اور متاثرین تک امداد پہنچانا بھی ممکن ہو سکے گا۔
انھوں نے کہا ’اب یہ ضروری ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو ٹوٹنے سے بچایا جائے۔


ادھر امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ہے اور شام کے مسئلے پر اختلافات کو کرنے میں’تھوڑی بہت‘ پیش رفت بھی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں بعض متفقہ نظریات پر تعمیری انداز سے غور و فکر کیا جا رہا ہے۔

گذشتہ روز حلب میں زبردست بمباری کی خبروں کے بعد لوگ اپنا گھر چھوڑتے ہوئے.حلب میں ایک دن میں ہونے والے زبردست فضائی حملوں میں  اب تک 91 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.